حیدرآباد۔4دسمبر(اعتماد نیوز)
مہاراشٹر کانگریس کو آج اس وقت جھٹکا لگا جب ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کی بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی آئینی حیثیت کو کانگریس اراکین اسمبلی کی جانب سے چیلنج کرنے والی عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی تشکیل کو عین قانون کے مطابق بتایا ہے ۔
جسٹس وی ایم کناڈے
اور جسٹس پربھو دیسائی پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ عرض گزار کانگریس اراکین اسمبلی کی جانب سے ریاست کے سابق کابینی وزیر و سینئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان اور دیگر کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت کی سماعت مکمل ہونے پر کیا ۔ عدالت نے اپنے ابتدائی حکم نامہ میں کہا کہ عرضداشتوں کو قانون کے رو سے مسترد کیا جاتا ہے ۔